ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی ایئرپورٹ پر غیر ملکی کرنسی کی اب تک کی سب سے بڑی برآمدگی، 3 تاجکستانی گرفتار، معاملہ درج

دہلی ایئرپورٹ پر غیر ملکی کرنسی کی اب تک کی سب سے بڑی برآمدگی، 3 تاجکستانی گرفتار، معاملہ درج

Sat, 22 Jul 2023 18:36:03    S.O. News Service

نئی دہلی،22/جولائی (ایس او نیوز/ایجنسی) بارڈر ٹیکس محکمہ کے افسران نے آئی جی آئی ایئرپورٹ، ٹرمینل-3 پر تین تاجکستانی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان تینوں کے پاس سے 10 کروڑ روپے سے زیادہ قیمت کی غیر ملکی کرنسی ضبط کی گئی ہے۔ گرفتار تینوں تاجکستانی شہریوں کے خلاف غیر ملکی کرنسی کی اسمگلنگ کا معاملہ درج کیا گیا ہے اور سبھی سے پوچھ تاچھ کا عمل جاری ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ گرفتار ملزمین غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ معاملے میں کچھ اہم جانکاریاں دے سکتے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دہلی ایئرپورٹ پر برآمد تقریباً 10 کروڑ روپے قدر کی غیر ملکی کرنسی کو اب تک کی سب سے بڑی غیر ملکی کرنسی برآمدگی قرار دیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افسران نے جانکاری دی ہے کہ مسافروں کے سامان کی وسیع جانچ اور ذاتی تلاشی کے نتیجہ میں تین تاجکستانی شہریوں کے پاس سے 10.06 کروڑ روپے قدر کی غیر ملکی کرنسی (720000 امریکی ڈالر اور 466200 یورو) برآمد ہوئی ہے۔ برآمد غیر ملکی کرنسی کو بارڈر ٹیکس ایکٹ 1962 کی دفعہ 110 کے تحت ضبط کر لیا گیا ہے اور آگے کی جانچ جاری ہے۔


Share: